برما میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران 80 افراد ہلاک جبکہ 22 ہزار بےگھر ہوگئے اقوام متحدہ
ہزاروں روہنگیا مسلمان سمندر کے راستے نقل مکانی کررہے ہیں۔
DAMBULLA:
اقوام متحدہ کے مطابق برما میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران 80 افراد ہلاک اور 22 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔
برما کے مغربی علاقے میں بودھ آبادی اور روہنگیا مسلمانوں کے درمیان فسادات کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک جبکہ 22 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے تاہم کئی دیہات بھی جلا دیئے گئے ہیں، ہزاروں روہنگیا مسلمان سمندر کے راستے نقل مکانی کررہے ہیں۔
برما کے صدر تھین سین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رخائن کی ریاست میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ہیومن رائٹس واچ کے مطابق جب تک حکام تشدد کی بنیادی وجوہات کا حل تلاش نہیں کرتے حالات مزید خراب ہی ہوتے رہیں گے۔