وہاڑی سابق ناظم کے داماد نے بیوی اور دوکم سن بچوں کو قتل کرکےخودکشی کرلی
محلےداروں نے چھت کے ذریعے گھرمیں داخل ہوکرلاشیں باہر نکالیں
سابق ناظم الطاف ڈاہا کے داماد محمد پناہ ڈاہا نے بیوی اور دوکم سن بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
صدر کے علاقے چونتیس ڈبلیو بی اڈہ پپلی کے رہائشی سابق ناظم الطاف ڈاہا کے داماد محمد پناہ ڈاہا نے رات کو گھرمیں اپنی 22 سال کی بیوی فرحت، 2 سال کے بیٹے عمیس اور ایک سال کی بیٹی شانزہ کوفائرنگ کرکےقتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارلی۔
محلےداروں نے پولیس کو اطلاع دے دی تاہم اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت چھت کے ذریعے گھرمیں داخل ہوکرلاشیں باہر نکالیں، محمد پناہ ڈاہا پرائمری اسکول میں درجہ چہارم کا ملازم تھا اور اس کا اپنی بیوی کو ملازمت کی اجازت نہ دینے پر اکثرجھگڑارہتا جس کی وجہ سے وہ چند روز قبل صلح کے بعد میکے سے واپس گھرآئی تھی۔