ہٹ اینڈ رن کیس مہاراشٹرحکومت سلمان کی بریت کے خلاف اپیل کرے گی

عدالت نے ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ اس نے فرائض میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کیخلاف کیا کارروائی کی ہے


Showbiz Desk December 24, 2015
عدالت نے ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ اس نے فرائض میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کیخلاف کیا کارروائی کی ہے فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: مہاراشٹرحکومت نے ممبئی ہائیکورٹ میں کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس سے بریت کیخلاف اپیل کرے گی ۔

سرکاری وکیل ابھندان یاگنی نے جسٹس ایس اوکا اور جی ایس پٹیل کی عدالت میں بیان دیاہے کہ حکومت نے اداکار پانچ سال سزا سے بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف عدالت نے ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ اس نے فرائض میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کیخلاف کیا کارروائی کی ہے اور اس کی کیا نوعیت ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں