ورزش سردی اور انفیکشن کے اثرات کم کردیتی ہے

تحقیق کے دوران کچھ چوہوں کو پانی میں ڈال کر ان سے زبردستی تیراکی کرائی گئی اور کچھ کو خشکی میں رکھا گیا۔


Khusosi Report December 24, 2015
تحقیق کے دوران کچھ چوہوں کو پانی میں ڈال کر ان سے زبردستی تیراکی کرائی گئی اور کچھ کو خشکی میں رکھا گیا۔ فوٹو : فائل

لاہور: ایک نئی اسٹڈی کے مطابق ورزش کرنے سے سخت سردی اور دوسرے انفیکشن کے اثرات کم ہوجاتے ہیں کیونکہ ورک آؤٹ کی پابندی کرنے سے جسم کا داخلی مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔

چوزون یونیورسٹی گوانگجو جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کی کی ہوئی یہ اسٹڈی پچھلے ماہ سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہوئی ہے۔ اسٹڈی کے دوران کچھ چوہوں کو پانی میں ڈال کر ان سے زبردستی تیراکی کرائی گئی اور کچھ کو خشکی میں رکھا گیا۔ پھر دونوں قسم کے چوہوں میں ایسے جراثیم داخل کیے گئے جو اسکن انفیکشن اور نمونیے سے ملتی جلتی پھیپھڑے کی بیماری پیدا کرتے ہیں۔ جس کے بعد سائنسدانوں کو پتہ چلا کہ پانی میں مشقت کرنے والے چوہوں نے "ان فلیمیشن" کی بدولت بیماری کا مقابلہ کیا۔ جبکہ خشکی میں رہنے والے چوہے شدید بیمار پڑ گئے۔

اسٹڈی کے نگراں ڈاکٹر پارک کا کہنا ہے کہ انسانوں پر اثرات چوہوں سے مختلف نہیں ہونگے۔ اس بات پر ہمارا یقین اور پختہ ہوگیا ہے کہ لمبے عرصے تک ورزش کرنے سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام خاص طور پر موسمی بیماریوں جیسے کولڈ اور فلو کے خلاف لڑنے کے لیے زیادہ مضبوط ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔