جنوبی افریقہ نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ اووز میں 105 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔


ویب ڈیسک October 28, 2012
ہانگ کانگ میں جاری دوروزہ سپرسکسزٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ہانگ کانگ میں جاری دوروزہ سپرسکسزٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقہ نے مقررہ اووز میں پاکستان کو جیت کے لئے 143 رنز کا ہدف دیا تھا، جنوبی افریقہ کی جانب سے کولن انگرام نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹ اور 34 رنز بنائے۔


پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ اووز میں 105 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور عمل اکمل 55 اور 35 زنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں