سوات کے طالبعلم کا اعزاز امریکا میں ’’ایس اے ٹی‘‘ میں ٹاپ کر لیا

یہ اعزاز پاکستان کے عوام اور دہشت گردی میں شہید افراد کے نام کرتا ہوں، ولید خان


Numainda Express December 24, 2015
یہ اعزاز پاکستان کے عوام اور دہشت گردی میں شہید افراد کے نام کرتا ہوں، ولید خان۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: سوات سے تعلق رکھنے والے طالبعلم نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایس اے ٹی میں 2400 میں سے2400 نمبر حاصل کر کے امریکا میں اس ٹیسٹ کا 150 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

سوات کے علاقے ابوہا سے تعلق رکھنے والے ولید خان نے کالج میں داخلے کے لیے ''Scholastic Assessment Test'' دیا تھا اور نتائج کے بعد ولید خان نے کل 2400 میں سے 2400 نمبر حاصل کر کے اس ٹیسٹ کا 150 سالہ ریکارڈ تو ڑ دیا۔

ولید خان نے کہا ہے کہ میں یہ اعزاز پاکستان کے عوام اور دہشت گردی میں شہید افراد کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کامیابی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں