جانوربے ہوش کرکے مشین سے ذبح کرنیکا بل قومی اسمبلی سے منظور علما کا اعتراض

علمائے کرام اور جمعیت القریش نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بل پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے


اظہر جتوئی December 24, 2015
علمائے کرام اور جمعیت القریش نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بل پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی نے تکبیر کے بغیر اور بجلی کے کرنٹ سے حلال جانوروں اور پرندوں کو ذبح کرنے کے عمل کو جائز قرار دے کر پاکستان حلال اتھارٹی کے قیام کے بل کو منظور کرکے سینیٹ میں بھیج دیا ہے۔

قومی اسمبلی سے منظور بل پر علمائے کرام اور جمعیت القریش نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بل پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے، سینیٹ میں پیش ہونے والے حلال اشیا اور پراسیس کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان حلال اتھارٹی کے قیام کے بل کی دستاویزات کے مطابق جانور کو ذبح کرتے وقت قصاب بسم اللہ پڑھے گا، ذبح میں آرا مشین کے عمل کی اجازت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں