انڈونیشیا انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

گرفتار کئے گئے دہشت گرد امریکی قونصلیٹ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے


AFP October 28, 2012
نیشنل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ایک بم بھی برآمد کیا۔ فوٹو: رائٹرز

SUKKUR:

انڈونیشیا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے 11 عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کے منصوبے نا کام بنا دئیے۔


نیشنل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ایک بم بھی برآمد کیا، گرفتار کئے گئے دہشت گرد حراکا سنی فار انڈونیشین سوسائیٹی نام کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔


ترجمان کے مطابق دہشت گرد مشرقی جاوا میں واقع امریکی قونصلیٹ، جکارتہ میں موجود سفارتخانہ، جکارتہ میں آسٹریلین سفارتخانے کے سامنے واقع پلازا 89 اور کچھ کان کنی کی کمپنیوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |