پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے


ویب ڈیسک October 28, 2012
امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان شہر اشکاشم سے 48 کلو میٹر دور واقع تھا. فوٹو: فائل

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت رکیٹر اسکیل پر 4.8 تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں محسوس کئے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پشاور، مردان، سوات، چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد، آزاد کشمیر اور بالاکوٹ سمیت کئی شہروں میں زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ مری اورسرگودھا تک بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان شہر اشکاشم سے 48 کلو میٹر دور واقع تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں