رحیم یار خان میں بجلی کی تاریں مکان میں گرنے سے دادی اور پوتا پوتی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بہن بھائی شکیل اور شکیلہ جب کہ 70 سالہ دادی عظمی کے نام سے ہوئی ہے۔


ویب ڈیسک December 24, 2015
وزیر اعلٰی پنجاب نے آتش زدگی کے نتیجےمیں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

بستی صابو ریاڑی میں بجلی کی ہائی ٹینشن تاریں مکان میں گرنے سے دادی اور پوتا پوتی جاں بحق ہوگئے۔

رحیم یار خان کے تھانہ بنگلا اچھا کی حدود میں واقع بستی صابو ریاڑی کا رہائشی مزدور رسول بخش محنت مزدوری کے لئے گھر سے باہر تھا کہ اس دوران بجلی کی ہائی ٹینشن تاریں ٹوٹ کر مکان پر آگریں، جس کے نتیجے میں مکان میں آگ لگ گئی اور گھر میں موجود 2 بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بہن بھائی شکیل اور شکیلہ اور 70 سالہ دادی عظمی کے نام سے ہوئی ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے آتش زدگی کے نتیجےمیں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں