راولپنڈی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ صنم، 5 سالہ علیشبہ، بیٹا زوہیب اور والدہ شامل ہیں ۔
ISLAMABAD:
گلریز تھری میں گیس لیکج کے باعث گھر میں موجود ماں بیٹا اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں جب کہ 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلریز تھری میں گھر میں گیس بھر جانے سے ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں جب کہ گھر کے تین افراد کو بیہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیٹا بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ صنم، 5 سالہ علیشبہ، بیٹا زوہیب اور والدہ شامل ہیں جب کہ گھر کے 2 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ پورا خاندان گزشتہ روز ہی گلریز تھری میں کرائے کے مکان میں منتقل ہوا تھا اور پہلی ہی رات گیس ہیٹرجلا کر سوجانے پر واقعہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ سردیوں میں پنجاب بھر میں گیس ہیٹر کے استعمال سے گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے اور گیس کی کمی کے باعث ہیٹربند ہوجاتے ہیں اورگیس آنے کی صورت میں گھروالے اکثرہیٹربند کرنا بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔