بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کمی کا امکان

ریفرنس پرائس کےمقابلےمیں لاگت 5.32 روپےفی یونٹ رہی لہذاپیداواری لاگت میں کمی کافائدہ عوام کومنتقل کیاجائے، سی پی پی اے


ویب ڈیسک December 24, 2015
نیپرا سی پی پی اے کی بجلی کے نرخ میں کمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 29 دسمبر کو سماعت کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کے ماہانہ نرخ میں ایک روپے 97 پیسے کمی کے لئے سمری ارسال کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا کو ایک سمری بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نومبر کیلئے ریفرنس پرائس 7 روپے 30 پیسے تھی، ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی، نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت ایک روپیہ 12 پیسے فی یونٹ رہی، گیس سے بجلی کی پیدواری لاگت 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ آئی جب کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ رہی، اس کے علاوہ نومبر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 12 روپے 48 پیسے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے کی سمری میں مزید کہا گیا کہ ریفرنس پرائس کے مقابلے میں لاگت 5 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی لہذا پیداواری لاگت میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے اور ماہانہ نرخ میں ایک روپے 97 پیسے کمی کی جائے۔ نیپرا سی پی پی اے کی بجلی کے نرخ میں کمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 29 دسمبر کو سماعت کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں