ترکی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

مرنے والوں میں 3 معصوم بچے بھی شامل ہیں جب کہ 14 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے


14 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے،فوٹو:فائل

بحیرہ ایجئن میں ترکی کے ساحل کے قریب یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجینسی کے مطابق یہ حادثہ ترکی کے کے ساحلی علاقے بدیملی کے قریب پیش آیا جہاں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے پناہ گزینوں کی لکڑی کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 8 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 14 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کا تعلق شام اور عراق سے ہے جو جنگ زدہ علاقوں سے ہجرت کرکے یونان جانا چاہ رہے تھے کہ خراب موسم کی وجہ سے کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔

واضح رہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اب تک لاکھوں افراد یورپین ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں جب کہ اس دوران 3 ہزار سے زائد پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد معصوم بچوں کی بھی ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران ہزاروں تارکین وطن یورپ جانے کے لیئے ترکی اور یونان کے درمیان واقع بحیرہ ایجیئن کو بحری سفر کے ذریعے پار کرچکے ہیں تاہم اس دوران خراب موسم کی وجہ سے کشتی الٹنے کے متعدد حادثات واقع ہچکے ہیں جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں