صدر اور الطاف حسین میں ٹیلیفونک رابطہ ملک کی مجموعی سیاسی صوررتحال پر تبادلہ خیال

دونوں حکمرانوں نے خیبر پختونخوا میں واقع گرلز اسکول اور زیارت کاکا صاحب کے مزار پر بم دھماکوں کی شدید مزمت کی


ویب ڈیسک October 28, 2012
دونوں حکمرانوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پی پی پی اور متحدہ قومی موومنٹ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل کرکام کریں گی۔ فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو فون پر عید کی مبارک باد پیش کی اور ملک کی سیاسی صورتحال اور دہشت گردی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں حکمرانوں نے خیبر پختونخوا میں واقع گرلز اسکول اور زیارت کاکا صاحب کے مزار پر بم دھماکوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں جائیں گی۔

صدر آصف زرداری اور الطاف حسین نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ پی پی پی اور متحدہ قومی موومنٹ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل کرکام کریں گی اور پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

صدر زارداری نے جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانہ فضل الرحمان، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہیٰ کو بھی فون کر کے عید کی مبارک باد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں