سمندری طوفان ’سینڈی‘ کل امریکی ریاستوں سے ٹکرائے گا

طوفان سےبڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا اندیشہ ہے


ویب ڈیسک October 28, 2012
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’سینڈی‘ مغربی امریکا سے آنے والی سرد ہواؤں سے مل کرخطرناک شکل اختیارکر سکتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

سمندری طوفان 'سینڈی'کیریبین میں تباہی مچانے کے بعد پیر کو امریکا کی بعض ریاستوں سے ٹکرائے گا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔

طوفان کے پیش نظر امریکا کی کئی ریاستوں میں پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور نیو یارک میں بس اور ٹرین سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ طوفان سے امریکا میں چھ کروڑافراد کے متاثرہونے کا خدشہ ہے جبکہ امریکی صدارتی انتخابات بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان 'سینڈی' مغربی امریکا سے آنے والی سرد ہواؤں سے مل کرخطرناک شکل اختیارکر سکتا ہے جس کے نتیجے میں سردی میں شدید اضافہ ہونے کا امکان ہے بلکہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔

دوسری جانب طوفان سے فلوریڈااوراوہایومیں امریکی صدارتی انتخابات کاعمل متاثرہوسکتا ہے۔ صدر اوباما اوران کے مخالف ری پبلکن امیدوارمٹ رومنی نے طوفان کی وجہ سے انتخابی مہم میں تبدیلیاں کر دی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں کےلیے موجودہ صورتحال انتہائی اہم ہے، دیکھنا یہ ہے کہ اوباما اس قدرتی آفت سےکس طرح نمٹتے ہیں اور رومنی اس صورتحال سے کتنا سیاسی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |