کراچی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 3 سسرالیوں کو قتل کردیا

فائرنگ کا تنازع گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 24, 2015
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں، پولیس فوٹو:فائل

سائٹ ایریا میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، سالے، سالے کی بیوی اور اس کے بچے کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی خیبر کالونی میں نادر خان نامی شخص اپنی ناراض بیوی سے ملنے اپنے سسرال آیا جہاں اس کی کسی بات پر تکرار ہو گئی جس پر نادر خان نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، سالے، سالے کی بیوی اور اس کے بچے کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے چاروں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تنازع گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، آج صبح بھی دونوں گھرانوں کے درمیان آج صبح بھی دونوں گھرانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں نادر خان کے گھر پر فائرنگ کر کے ایک خاتون اور ایک بچے کو زخمی کر دیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔