ڈیرہ اسماعیل خان سب انسپیکٹر کے گھر پر گرینیڈ حملے میں 1 شخص جاں بحق 8 زخمی

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے


ویب ڈیسک October 28, 2012
گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سب انسپیکٹر کے گھر پر گرینیڈ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے نے سب انسپیکٹر غضنفرعلی کے گھر پر گرینیڈ پھینکا اور فرار ہو گئے۔

گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں عید کی چھٹی کے باعث بیشترعملے کی غیر موجودگی پر زخمی افراد کے اہلہ خانہ نے احتجاج کیا اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں