پاکستان ویمنزٹی ٹونٹی ٹیم ایشیا کپ کےسیمی فائنل میں پہنچ گئی

پہلا سیمی فائنل منگل کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک October 28, 2012
ایشیا کپ کےدوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش کی ٹیم سے ہو گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ویمنزٹی ٹونٹی ٹیم بھارت سے ہارکر بھی ایشیا کپ کےسیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔


چین میں جاری ایشیاء کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیااورپوری ٹیم 93 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ اسماویہ اقبال نے 22 اورنین عابدی نے 21 رنزبنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورزمیں حاصل کرلیا۔


پہلا سیمی فائنل منگل کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش کی ٹیم سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں