برمنگھم ڈاکٹرز کی ٹیم ملالہ کی صحت میں بہتری پر مطمئن ہے

ملالہ کی دیکھ بھال کوئن الزبتھ اسپتال اور برمنگھم چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹيم کر رہی ہے


ویب ڈیسک October 28, 2012
آصفہ بھٹو زرداری نے ملالہ کے اہلہ خانہ کو صدر زرداری کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ملالہ یوسف زئی کے علاج پر مامور ڈاکٹرز کی ٹیم نے کہا ہے کہ وہ ملالہ کی صحت میں آئی بہتری پر کافی مطمئن ہے۔

کوئن الزبتھ اسپتال کی ویب سائٹ کے مطابق ملالہ کی دیکھ بھال کوئن الزبتھ اسپتال اور برمنگھم چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹيم کر رہی ہے۔

ادھر ریڈیو پاکستان کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے برطانیہ کے ہائی کمیشنر واجد شمس الحسن کے ہمراہ عید ملالہ کے اہل خانہ کے ساتھ برمنگھم میں منائی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پوری قوم ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ وہ پاکستان میں امن اور خواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے ملالہ کے اہلہ خانہ کو صدر زرداری کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ کوئن الزبتھ اسپتال کے میڈیکل ڈائیریکٹر ڈاکٹر ڈیو روسر نے آصفہ کو ملالہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں