پیپلزپارٹی کا رینجرز اختیارات پر وفاق کے اقدام کو حملہ قراردینا غلط ہے پرویز رشید

اگر سندھ پر حملہ آور ہونے کا مفروضہ ہے تو پیپلزپارٹی بھی اس میں شامل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 24, 2015
اگر سندھ پر حملہ آور ہونے کا مفروضہ ہے تو پیپلزپارٹی بھی اس میں شامل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات، فوٹو: فائل

NEW DEHLI: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ کراچی آپریشن سب کی مشاورت سے شروع ہوا اس لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے رینجرز اختیارات پر وفاق کے اقدام کو صوبے پر حملے سے تشبیہ دینا غلط ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لے رہے، کراچی آپریشن سب کی مشاورت سے شروع کیا گیا اور پیپلزپارٹی نے آپریشن کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی تین میں سے پونے تین باتیں مانیں جب کہ رینجرز اختیارات کا تسلسل بھی سندھ حکومت کے خط سے ہوا اور رینجرز اختیارات پر وفاق کے اقدام کو پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبے پر حملے سے تشبیہ دینا غلط ہے کیونکہ اگر سندھ پر حملہ آور ہونے کا مفروضہ ہے تو پیپلزپارٹی بھی اس میں شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں