کرا چی مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

رینجرز نے ڈالمیا شانتی نگر میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر ٹارگٹڈآپریشن کر کے متعد افراد کو حراست میں لےلیا۔

مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے. فوٹو: فائل

کرا چی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے۔



ناظم آباد نمبر دوپرنس اسکوائر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ سکھن تھانہ کی حدود میں بھی 35 سالہ نامعلوم شخص ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا۔ بغدادی تھانے کی حدود آئی سی آئی پل کے قریب ایک شخص کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پاک کالونی اور لاسی پاڑہ میں بھی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔


رینجرز نے ڈالمیا شانتی نگر میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر ٹارگٹڈآپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لےکر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں ۔

Load Next Story