سمندری طوفان ’سینڈی‘ ریاست ورجینیا کے ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ’سینڈی‘ سے 6 کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔


ویب ڈیسک October 29, 2012
امریکی ماہرین کے مطابق شمال مشرقی امریکا کے جانب سے آنے والا طوفان ورجینا کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے۔فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی شمالی مشرقی ریاستوں میں آنے والا طوفان سینڈٰی ریاست ورجینیا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد نارتھ کیرولینا اور میری لینڈ کی جانب بڑھ رہا ہے ۔


امریکی ماہرین کے مطابق شمال مشرقی امریکا کے جانب سے آنے والا طوفان ورجینا کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے، جہاں طوفانی بارشیں جاری ہیں جس کے باعث سیلاب کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ میری لینڈ اور نارتھ کیرولینا بھی طوفان کے براہ راست خطرے میں ہیں۔ سینڈی کو امریکا کی تاریخ کا سب سے شدید طوفان قرار دیا جارہا ہے۔ صدر اوباما صدارتی انتخابی مہم منسوخ کرکے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ جہاں سے وہ انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
ساحلی ریاستوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سمندری طوفان کی وجہ سےکروڑوں افرادہائی الرٹ پرہیں۔ مشرقی ساحلی علاقوں میں اسکول بند کردیئے گئےہیں، لوگ اپنے گھروں کو طوفان سے محفوظ رکھنےکیلئے حفاظتی اقدامات کررہےہیں۔ نیو یارک میں خطرے کے پیش نظر شہر کے سب وے نظام کو بند کردیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور اندرون و بیرون ملک پروازیں منسوخ کردیں گئیں ہیں۔ شہر کےنشیبی علاقوں سےچارلاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |