شمالی کوریا سابق نائب وزیر دفاع کو راکٹ سے اڑا کر سزائے موت دے دی گئی

اخبارکےمطابق سابق نائب وزیر دفاع کو راکٹ سے نشانہ بنانےکا فیصلہ اس لئےکیا گیا کہ ان کی لاش کا نام و نشام باقی نہ رہے۔


ویب ڈیسک October 29, 2012
آنجہانی سربراہ کم جونگ ال کی موت پر سوگ کے دوران شراب نوشی جاری رکھنے پر سابق نائب وزیر دفاع کو راکٹ سے اڑا کر سزائے موت دے دی گئی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

SWAT: شمالی کوریا کے آنجہانی سربراہ کم جونگ ال کی موت پر سوگ کے دوران شراب نوشی جاری رکھنے پر سابق نائب وزیر دفاع کو راکٹ سے اڑا کر سزائے موت دے دی گئی۔

جنوبی کوریا کے اخبار کے مطابق سابق نائب وزیر دفاع اون کم چل پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک کے آنجہانی سربراہ کم جونگ اِل کے انتقال پر سرکاری سو روزہ سوگ کی مدت کے دوران مسلسل شراب نوشی جاری رکھی۔ انہیں صدر کِم جونگ ان کے حکم پر رواں برس جنوری میں راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

اخبار کے مطابق سابق نائب وزیر دفاع کو راکٹ سے نشانہ بنانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ ان کی لاش کا نام و نشام باقی نہ رہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا میں اس سے قبل چودہ اعلیٰ حکومتی عہدیدار صدر کے حکم پر پھانسی کی سزا پاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں