حکومت کا افغانستان سے نیٹو فورسز کے متوقع انخلا کے بعد نئی حکمت عملی پر غور

ذرائع کےمطابق نئی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 29, 2012
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی جانب سے 5 نومبرکوسیمینار منعقد کرایا جا رہا ہے . فوٹو اے ایف پی

افغانستان کے حکومت نے 2014 میں افغانستان سے امریکی اور نیٹو فورسز کی متوقع واپسی کے پیش نظر نئی دفاعی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔


ذرائع کےمطابق نئی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی جانب سے 5 نومبرکوسیمینار منعقد کرایا جا رہا ہے جس کا موضوع نیٹوافواج کی افغانستان سے واپسی پردرپیش چیلنجز ہے۔ سیمینارکی صدارت چئیرمین سینٹ سید نیئر بخاری کریں گے۔ سیمینار میں قائمہ کمیٹی کے دیگر ارکان اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز بھی اس میں شرکت کریں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمینار میں نئی دفاعی پالیسی کے حوالے سے سفارشات تیار کی جائیں گی جنہیں بعد میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں