سی این جی سے سالانہ 80 ارب 43 کروڑ86 لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو

وزارت پٹرولیم سی این جی کے صارفین سے ہر سال80 ارب 43 کروڑ86 لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو وصول کررہی ہے۔


ویب ڈیسک October 29, 2012
گیس ڈویلپمنٹ سبسڈی کی مد میں 28 ارب 78 کروڑ 70 لاکھ 55 ھزار روپے وصول کر رہی ہے۔ فوٹو: آئی این پی

KOT ADDU:

وزارت پٹرولیم سی این جی کے صارفین سے ہر سال80 ارب 43 کروڑ86 لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو وصول کررہی ہے۔


سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق وزارت پٹرولیم نے سی این جی سیکٹر پر 25 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کر رکھا ہے جب کہ ایف بی آر نے 16 فیصد جی ایس ٹی مقرر کیا ہے، اس کے علاوہ سی این جی گاڑیوں میں استعمال کرنے والے 35 لاکھ صارفین پر گیس ڈویلمپنٹ سبسڈی گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج بھی لاگو کررکھا ہے۔ اس طرح صارفین ٹیکسوں کی مد میں سالانہ 80 ارب 43 کروڑ 86 لاکھ روپے ادا کر رہے ہیں۔ جی ایس ٹی کی مد میں سی این جی سے ہرسال 26 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ روپے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی مد میں 24 ارب 60 کروڑ 46 لاکھ 50 ہزار روپے اور گیس ڈویلپمنٹ سبسڈی کی مد میں 28 ارب 78 کروڑ 70 لاکھ 55 ھزار روپے وصول کر رہی ہے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں ميں کمی سے بھی سی این جی کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔ وزارت پٹرولیم نے سپریم کورٹ کو آپریٹنگ کاسٹ کے بارے میں تو آگاہ کیا لیکن اس سیکٹر سے حاصل ہونے والے اربوں روپے کے ریونیو کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ اس بارے سی این جی ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سی این جی کے آپریتٰنگ کاسٹ اور اس کی قیمت کو پیٹرول سے منسلک کئے جانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا حکم دیا تھا جس پر اوگرا نے سی این جی کی قیمت میں 30روپے 90 پیسے فی کلو تک کمی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |