دیہی علاقوں میں پائپ لائنوں سے گیس کی فراہمی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

دیہی علاقوں میں گیس کے مسئلے کا مستقل حل ایل پی جی ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان


ویب ڈیسک December 25, 2015
دنیا کے کسی بھی ملک میں شہری علاقوں سے باہر گیس کی پائپ لائن نہیں بچھائی جاتی، شاہد خاقان۔ فوٹو:فائل

وزات پٹرولیم نے دیہی علاقوں میں پائپ لائنوں کے ذریعے گیس کی فراہمی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزات پٹرولیم نے دیہی علاقوں میں پائپ لائنوں کے ذریعے گیس کی فراہمی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سمری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں شہری علاقوں سے باہر گیس کی پائپ لائن نہیں بچھائی جاتی، دیہی علاقوں میں گیس کے مسئلے کا مستقل حل ایل پی جی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 900 روپے کی جائے گی جب کہ ایل پی جی کی قیمت کا تعین ریگولیٹری اتھارٹی کو دینے کی سفارش بھی کر دی ہے اور ای سی سی آئندہ اجلاس میں ایل پی جی کو ریگولیٹ کرنے کی سمری منظور کرلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں