نریندرمودی کی وزیراعظم نواز شریف کو سالگرہ پرمبارکباد

سالگرہ کے موقع پردعاگو ہوں کہ نواز شریف ہمیشہ صحت یاب رہیں، بھارتی وزیراعظم

سالگرہ کے موقع پردعاگو ہوں کہ نواز شریف ہمیشہ صحت یاب رہیں، بھارتی وزیراعظم، فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے اپنی زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں جب کہ آج کے دن بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے وزیراعظم کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سالگرہ کے موقع پر بہت بہت مارکباد ہو اور اس موقع پر وہ دعا گو ہیں کہ نوازشریف ہمیشہ صحت یاب رہیں۔






وزیراعظم نواز شریف 25 دسمبر 1949 کو پیدا ہوئے جو ملک کے اٹھاریں وزیراعظم ہیں جب کہ اس مسند پر2 مرتبہ پہلے بھی براجمان ہوچکے ہیں، نومبر 1990 سے جولائی 1993 اور فروری 1997 سے اکتوبر 1999 تک نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم رہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کلثوم نوازسے شادی کی جن سے ان کی 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں، کلثوم نواز، اسما نواز، حسن اور حسین۔
Load Next Story