نائجیریا کے گیس پلانٹ میں دھماکے سے100 افراد ہلاک
گیس پلانٹ میں بھڑکنے والی آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
جنوبی مشرقی نائجریا میں گیس پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے جنوب مشرقی شہر نیوی میں انڈسٹریل گیس پلانٹ میں زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ نے قریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 100 کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ مقامی میڈیا نے 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہے۔