کراچی مزید5 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ شانتی نگرمیں آٓپریشن کے خلاف احتجاج

شانتی نگر میں ٹارگٹڈآٓپریشن کے دوران مشتعل افراد نے پولیس موبائل کے شیشے توڑ دیئے۔


October 29, 2012
مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے. فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ شانتی نگر میں ٹارگٹڈآٓپریشن کے دوران مشتعل افراد نے پولیس موبائل کے شیشے توڑ دیئے۔

ناظم آباد نمبر دوپرنس اسکوائر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ سکھن تھانہ کی حدود میں بھی 35 سالہ نامعلوم شخص ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا۔ بغدادی تھانے کی حدود آئی سی آئی پل کے قریب ایک شخص کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پاک کالونی اور لاسی پاڑہ میں بھی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب شانتی نگر میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا ، پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب ملزم ساجد سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لےکر اسلحہ برآمد کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں