نریندر مودی کے دورہ پاکستان کیخلاف بھارتی اپوزیشن جماعتوں کا شدید احتجاج

دہلی میں اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے بی جے پی کے جھنڈے بھی نذرآتش کردیئے۔

دہلی میں اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے بی جے پی کے جھنڈے بھی نذرآتش کردیئے۔ فوٹو؛اے این آئی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اچانک دورہ پاکستان کے خلاف بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

[poll id="845"]

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے کابل سے لاہور پہنچنے پر بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ دارالحکومت دہلی میں کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر جمع ہوئی اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے بی جے پی کے جھنڈے بھی نذرآتش کردیئے۔




نریندرمودی کابل سے 120 رکنی وفد کے ہمراہ لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف نے ریڈ کارپٹ پران کا پرتپاک استقبال کیا اورنریندرمودی کوگلے لگایا جس کے بعد دونوں رہنما ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر جاتی امراء پہنچے جہاں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی سمیت دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرنریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نواسی کی شادی پر بھارتی ملبوسات کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
Load Next Story