خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12 شدت پسند ہلاک

خیبر اجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 شدت پسند ہلاک ہوگئے .


ویب ڈیسک October 29, 2012
بمباری کے نتیجے میں شدتت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

باڑہ کے علاقے میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12 شدت پسند ہلاک جب کہ 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں

سیکیورٹی حکام کے مطابق جیٹ طیاروں نے خیبر اجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 شدت پسند ہلاک ہوگئے ، بمباری کے نتیجے میں شدتت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں اک اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے تھے ، جس کے بعد فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں