وفاقی وزرات داخلہ نے سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

رینجرز کو تمام اختیارات غیر مشروط طور پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں، ترجمان وزارت داخلہ


ویب ڈیسک December 25, 2015
رینجرز کو تمام اختیارات غیر مشروط طور پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں، ترجمان - فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کو سندھ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دے دیے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے جوابی خط میں پیش کیے جانے والے تمام تحفظات کو بھی مسترد کردیا ہے جس کے بعد سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے رینجرز کو سندھ میں تمام اختیارات دے دیدیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رینجرز کو تمام اختیارات غیر مشروط طور پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے ان کے اختیارات میں 60 روز کی توسیع کی تھی تاہم سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز رینجرز اختیارت کو محدود کرنے کے لیے دوبارہ خط لکھا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں