بے گناہ ہوں امید ہے جلد بری ہوجاؤں گا محمد آصف

فروری میں لندن میں ان کے کیس کی سماعت ہے اور انہیں امید ہے کہ انہیں بری کردیا جائے گا، محمد آصف۔


ویب ڈیسک October 29, 2012
اسپاٹ فکسنگ معاملے میں پاکستانی کھلاڑیوں کو پھنسایا گیا جس میں ہم وطنوں کا بھی ہاتھ ہے، محمد آصف۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بالر محمد آصف نے کہا ہے کہ انہیں پھنسایا گیا ہے کس کس نے کرپشن کی اپنی کتاب میں سب کچھ بتاؤں گا ۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاسٹ بالرمحمدآصف نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اور ملک کو بدنام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، اسپاٹ فکسنگ معاملے میں پاکستانی کھلاڑیوں کو پھنسایا گیا جس میں ہم وطنوں کا بھی ہاتھ ہے۔ محمدآصف کا کہنا تھا کہ وہ کلب کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور جلد ہی ٹیم میں دوبارہ اپنی جگہ بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے کیس شروع ہونے سے پہلے ہی ہمیں سزا دے دی۔ اسے پیچھے ہٹنے کے بجائے کھلاڑیوں کی حمایت کرنی چاہیئے تھی۔ فروری میں لندن میں ان کے کیس کی سماعت ہے اور انہیں امید ہے کہ انہیں بری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لندن کی عدالت نے گزشتہ برس محمدآصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا سنائی تھی جسے مکمل کرنے کے بعد کھلاڑی وطن لوٹے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |