نریندر مودی کے دورے کے حوالے سے کسی کو علم نہیں تھا پرویز رشید

بھارتی وزیراعظم کا دورہ جذبہ خیر سگالی کے تحت تھا، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 25, 2015
بھارتی وزیراعظم کا دورہ جذبہ خیر سگالی کے تحت تھا، وفاقی وزیر اطلاعات، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ خیر سگالی کے تحت تھا اور ان کے دورے کے حوالے سے کسی کوعلم نہیں تھا۔

وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ جذبہ خیر سگالی کے تحت تھا اور اس دورے کا پاکستان میں کسی کو علم نہیں تھا جب کہ نہ ہی اس اہم ملاقات کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے نواز شریف کو دورہ بھارت کی دعوت کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم نے ملاقات کے دوران پاک بھارت مذکرات کو مزید مؤثر اور وسعت دینے کی بات کی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ کا بھی ذکر کیا اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں