امریکا اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پورے خطے کے لئے فائدہ مند ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات سے مذاکرات کا عمل مزید مضبوط ہوگا، بان کی مون فوٹو : اے ایف پی

امریکا اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔


امریکا اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دورے سے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے بلکہ خطے میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پورے خطے کے لئے فائدہ مند ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات سے مذاکرات کا عمل نہ صرف جاری رہے گا بلکہ مزید مضبوط بھی ہوگا۔
Load Next Story