حفیظ نے ملک کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے ہر کھلاڑی کو معاف کردیا

ملک کو بدنام کرنے والوں کو کبھی کرکٹ نہیں کھیلنا چاہئے اور اپنے اس موقف پر قائم ہوں،محمدحفیظ


ویب ڈیسک December 26, 2015
جب تک نمایندگی ملے گا پاکستان کا فخر بلند کرتا رہوں گا، محمد حفیظ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے پروفیسر کہے جانے والے کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کے ذریعے پاکستان کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے ہرکھلاڑی کو معاف کردیا۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ وہ پاکستان کا تشخص خراب کرنے والوں کے خلاف ہیں، یہ ان کا اصولی موقف ہے کہ کوئی چیز پاکستان کی نمائندگی سے زیادہ قابل فخر نہیں، کسی بھی ایسے شخص کو کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے جس نے کرپشن کرکے ملک کی ساکھ، عزت اور وقار کو خراب کیا، ان کے موقف کو لوگوں نے غلط رنگ دے کر پیش کیا۔ وہ ایک فرد کی مخالفت نہیں کررہے، جو بھی پاکستان کا امیج خراب کرے گا وہ اس کے خلاف ہیں۔ اس لئے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہیئے۔ وہ اپنے اس موقف پر ہمیشہ ڈٹے رہیں گے۔

قومی ٹیم کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ ان کی چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے نجم سیٹھی کی موجودگی میں ملاقات ہوئی، وہ چیئرمین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بات سنی اور مانی، شہریار خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہمارے تحفظات کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کے ذریعے پاکستان کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے ہرکھلاڑی کو معاف کردیا۔ ہم کوشش کریں گے کہ مل کر پاکستان کےلیے کام کریں۔

حفیظ نے مزید کہا کہ کسی کو یہ بتانے کی ضرورت کہ مجھ میں کتنی صلاحیتیں ہیں، پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنا میرا جنون ہے، وہ جب تک قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے مکمل ایمانداری کے ساتھ پاکستان کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں