فرانسیسی جزیرے کورسیکا میں مسجد پر حملہ قرآن پاک کی بے حرمتی

شدت پسندوں نے مسجد کے شیشے توڑ دیئے اور اندر گھس کر قران پاک کے نسخے بھی جلائے


ویب ڈیسک December 26, 2015
توڑ پھوڑ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، فرانسیسی وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

فرانس کے جزیرے کورسیکا میں انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی ایک عبادت گاہ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے جزیرے کورسیکا کے دارالحکومت اجیکسو میں تقریباً 600 افراد کرسمس ڈے والے روز ایک پولیس اہلکار اور دو ریسکیو ورکرز پر حملے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ مظاہرین میں سے مشتعل افراد نے قریب ہی واقع مسجد پر دھاوا بول دیا، شدت پسندوں نے مسجد کے شیشے توڑ دیئے اور اندر گھس کر قران پاک کے نسخے جلائے اور 50 کے قریب نسخے سڑک پر پھینک دیئے۔

مظاہرین نے مسلم مخالف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر آویزاں تھا کہ 'یہ ہمارا ملک ہے، عرب یہاں سے نکل جاؤ'۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا جب کہ اجیکسو میں موجود مساجد کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

فرانس کے وزیراعظم مینئول والس نے مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، اس کے علاوہ انھوں نے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں پر حملے کی بھی مذمت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |