آسٹریلیا کے جنگل میں آگ لگنے سے 100 گھر جل کر راکھ ہوگئے

آگ آسمانی بجلی گرنے سے لگی ہے اورگرمی اور خشکی کے باعث اس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے،حکام


500 سے زائد ریسکیو اہلکار آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں،فوٹو:اے ایف پی

KARACHI: آسٹریلیا کے جنگل میں گزشتہ روز لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی اور اس کے نتیجے میں قریبی علاقے میں واقع 100 گھر جل کر راکھ ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی جنوب مغربی ریاست وکٹوریہ کے سیاحتی مقام گریٹ اوشن روڈ کے قریبی جنگل میں گزشتہ روزلگنے والی آگ بے قابو ہوتی جارہی ہے اوراس کی زد میں آکرقریبی علاقے کے 100 گھرنذرآتش ہوچکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق 500 سے زائد ریسکیو اہلکار آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ قریبی قصبوں میں آباد گھروں کو خالی کرالیا گیاہے اور پورے علاقے میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ آسمانی بجلی گرنے سے لگی ہے اورگرمی اور خشکی کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں جنگل کا ایک وسیع حصہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ گریٹ اوشن روڈ آسٹریلیا میں سیاحوں میں مقبول ترین مقامات میں سے ایک ہے جہاں ہرسال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح چھٹیاں منانے آتے ہیں۔ اس سے قبل 2009 میں یہاں لگنے والی آگ پر کئی روز تک قابو نہیں پایا جاسکا تھا اور اس کے نتیجے میں ہزاروں گھر نذر آتش اور 173 افراد ہلکا ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں