چڑیا گھر اور سفاری پارک میں نئے جانور لائینگے ایڈمنسٹریٹر
جلد ہی زبیرا، گینڈا، زرافہ اور دریائی گھوڑوں کا اضافہ کیا جائے...
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ کراچی کے چڑیا گھر اور سفاری پارک میں نئے جانوروں اور پرندوں کے اضافے کو مسلسل جاری رکھا جائے گا اور جلد ہی زبیرا، گینڈا، زرافہ اور دریائی گھوڑوں کا اضافہ کیا جائے گا،
یہ بات آج انھوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سفید شیر اور بنگال ٹائیگر کی جوڑیوں کو کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے موقع پر بڑی تعداد میں موجود الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکرایشن محمد ریحان خان، ڈائریکٹر زو ڈاکٹر محمد کاظم اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی سفید شیر اور بنگال ٹائیگر کو دیکھنے کے لیے موجود تھی، سفید شیروں کی جوڑی کے لیے خصوصی طور پر شیشے کا گھر تیار کیا گیا ہے، اس شیشے گھر میں خصوصی ایکرولیک گلاس استعمال کیا گیا ہے،
ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہاتھوں پنجروں سے پردہ ہٹائے جانے کے بعد دنیا کے بہت سے ممالک کی طرح کراچی کے شہریوں اور خصوصاً بچوں نے آرپار دکھنے والے شیشوں کے ذریعے سفید شیروں کو اپنے سامنے دیکھا اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔