وزیراعظم نوازشریف کی نواسی کی جاتی امرا میں شادی کی تقریب

تقریب میں عزیز و اقارب کےعلاوہ بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی شخصیات اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں عزیز و اقارب کےعلاوہ بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی شخصیات اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ اسکرین گریپ/ ایکسپریس نیوز

PESHAWAR:
مریم نواز کی صاحبزادی اور وزیراعظم نوازشریف کی نواسی کی شادی کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز کی صاحبزادی اوروزیراعظم نوازشریف کی نواسی ماہ نور صفدر کی شادی صنعتکار چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کے ساتھ انجام پائی جس کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی.



تقریب میں عزیز و اقارب کےعلاوہ سیاسی، سماجی شخصیات، بیوروکریٹس، فنکار اور اینکرپرسنز سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔




ذرائع کے مطابق تقریب میں 1500 کے قریب مہمانوں کے لیے انتظام کیا گیا اور مہمانوں کی تواضع کے لیے 150 دیگیں تیار کی گئیں جن میں ون ڈش میں بریانی اور قورمہ شامل تھا۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے تقریب میں ون ڈش کی پابندی اور تقریب کے بروقت اختتام کی ہدایت کی گئی جس کی مکمل پاسداری کی گئی اور تقریب کو 10 بجے ختم کردیا گیا۔



واضح رہے کہ رہے کہ وزیراعظم کی نواسی ماہ نور صفدر کا نکاح رواں سال جولائی میں انتہائی سادگی سے مسجد نبوی میں ہوا تھا جس میں وزیراعظم نوازشریف سمیت ان کے اہل خانہ اور دیگر قریبی عزیزوں نے شرکت کی تھی۔



Load Next Story