چوہدری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں قائم علی شاہ

ہم آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، اداروں کو آئین کے تحت طاقت اور تحفظ دیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک December 27, 2015
ایک آدمی میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ سندھ اسمبلی کے فیصلے کو مسترد کر دے، قائم علی شاہ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن کسی کو بھی اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 8 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں فیصلے آئین کے مطابق ہوں اور اداروں کو آئین کے تحت طاقت اور تحفظ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک آدمی میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ سندھ اسمبلی کے فیصلے کو مسترد کر دے اور نہ ہی ایک آدمی کے فیصلے اپنے اوپر مسلط کرنے کی اجازت دیں گے، ہمیں کئی بار آزمایا گیا ہے، ہم ڈرنےوالےنہیں، کوئی سندھ پر آنکھ نہیں اٹھا سکتا۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم وزیراعظم کو کہہ چکے ہیں کہ اپنے وزیروں کو روکیں، جو خود کو چوہدری کہلاتا ہے اس کو روکیں، جمہوریت میں فرد واحد کا فیصلہ نہیں چلے گا، مانتے ہیں کہ پاک فوج کے سربراہ اور سیکیورٹی اداروں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا لیکن یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ میں وفاق کی وجہ سے امن ہوا، امن سندھ کے عوام کے تعاون سے ہواہے، سندھ میں امن وامان قائم ہے اب آپ دوسرے صوبوں کی طرف دیکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں