مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے مقدمات درج
ملزمان کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپے، پولیس نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ہلاک افراد کے مقدمات درج کرادیے گئے، پولیس کسی بھی کیس میں ملوث نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی،
تفصیلات کے مطابق پیر 16 جولائی کو سکھن کے علاقے میں ملزم نے بس میں گھس کر خاتون سعدیہ کو ہلاک کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، ایس ایچ او سکھن سرفراز کے مطابق مقتولہ کے والد اسلم نے اپنے داماد اللہ دتہ ولد محمد رمضان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 235/12 بجرم دفعہ 302 کے تحت درج کرایا ہے، پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، سکھن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آسکی،
پیر 16 جولائی ہی کو بلدیہ ٹائون کے علاقے پانچ نمبر پر ملزمان نے 28 سالہ مبارک ولد محمود شاہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا، مقتول کے بھائی سلطان علی نے مقدمہ الزام نمبر 122/12 بجرم دفعہ 302 کے تحت نامزد ملزمان کے خلاف درج کرادیا لیکن مذکورہ مقدمے میں بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی،