سربراہ پاک فوج سے ملاقات طالبان سے امن مذاکرات میں مفید ثابت ہو گی افغان صدر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے افغان ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔


ویب ڈیسک December 27, 2015
ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔ فوٹو: فائل

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات طالبان سے امن مذاکرات کے حوالے سے مفید ثابت ہو گی۔

افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے درمیان ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات افغان مفاہمتی عمل اور سرحدی امور سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر افغان صدر کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات طالبان سے امن مذاکرات کے حوالے سے مفید ثابت ہوگی۔

اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے افغان ہم منصب سے بھی ملاقات کی جس کے بعد انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان میں ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں