فیصل آباد میں طلاق نہ دینے پر بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

فوزیہ نے امین کو پہلے زہر دے کر مارااور پھر لاش صحن میں ہی دفنادی، پولیس


ویب ڈیسک December 27, 2015
امین اور فوزیہ کے 3 بچے بھی ہیں فوٹو: فائل

کھڑیانوالہ میں طلاق نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ کھڑیانوالہ پولیس نے 3 روز قبل امین نامی شخص کی گمشدگی کا معمہ حل کرتے ہوئے اس کی لاش اسی کے گھر کے صحن سے برآمد کرلی جب کہ امین کی بیوی فوزیہ کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوزیہ اور امین کی شادی 11 برس قبل ہوئی تھی، دونوں کے 3 بچے بھی ہیں تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے فوزیہ امین سے مسلسل طلاق کا مطالبہ کررہی تھی تاکہ وہ دوسری شادی کرسکے، امین کے مسلسل انکار پر اس نے 3 روز قبل اسے کھانے میں زہر دے کر قتل کردیا اور لاش گھر ہی کے صحن میں دفنا دی۔ دوران تفتیش شک ہونے پر پولیس نے فوزیہ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے واقعے کی تمام تفصیل بتادی اور لاش بھی اسی کی نشاندہی پر برآمد کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |