عشرت العباد طویل مدت تک رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بن گئے

ڈاکٹر عشرت العباد کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر ترین گورنر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


ویب ڈیسک December 27, 2015
ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 27 دسمبر 2002 میں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک گورنر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد خان طویل مدت تک رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بھی بن گئے ہیں۔

گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 دسمبر کو ڈاکٹر عشرت العباد کے بطور گورنر 13 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر عشرت العباد خان طویل ترین مدت تک رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بن گئے ہیں۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 27 دسمبر 2002 میں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا اور پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر ترین گورنر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرعشرت العباد پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والے گورنر بھی ہیں۔

بطور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے لیکن انھوں نے تمام حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا اور یہی وجہ ہے کہ چاہے پرویز مشرف ہوں یا آصف علی زرداری یا پھر نواز شریف سب نے ہی ڈاکٹر عشرت العباد کو گورنر کے عہدے پر برقرار رکھا۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان سے کئی معاملات پر اختلافات کی وجہ سے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے انھیں رواں برس اپریل میں پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور کارکنان ان سے کسی قسم کی توقع نہ رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |