موٹر وے پولیس نے بچھڑنے والے بچے کو والدین سے ملوادیا

اہلکاروں نے حسن اسکوائرانٹرچینج پر بچے سے موبائل نمبر لیکر والد کو اطلاع دی


ایکسپریس July 18, 2012
اہلکاروں نے حسن اسکوائرانٹرچینج پر بچے سے موبائل نمبر لیکر والد کو اطلاع دی

موٹر وے پولیس نے حسن اسکوائر انٹرچینج کے قریب بچھڑنے والے بچے کو والدین سے ملوادیا جبکہ پولیس سپر ہائی وے پر شہری سے نقدی لوٹ کر فرار ہونے والے ملزمان کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سائوتھ کے افسران اشرف جان اور وقار احمد لیاری ایکسپریس وے پر گشت پر مصروف تھے کہ حسن اسکوائر انٹر چینج پر انھوں نے ایک بچے کو دیکھا جوکہ والدین سے بچھڑ گیا تھا ،

موٹر وے پولیس نے بچے سے موبائل نمبر حاصل کرکے اس کے والد کو اطلاع دی اور بچے فرید اللہ کو اس کے والد محمد یوسف کے حوالے کردیا ، علاوہ ازیں سپر ہائی وے پر پھلیلی واہ کے قریب ضیا اللہ نامی شہری سے ڈاکو 2 لاکھ روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے کہ اطلاع ملنے پر سائوتھ کے افسران طفیل شیخ اور اسحاق بوزدار نے ملزمان کا تعاقب کرکے گرفتار کرلیا ،

دونوں ملزمان کے قبضے سے پستول ، چھینی ہوئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردی ، ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سائوتھ ڈاکٹر ولی اللہ دل نے دونوں کارروائیوں میں افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعامات و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں