پریتی زنٹا نے بالی ووڈ میں واپسی کا منصوبہ بنالیا

پرینی زنٹا نے کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے تیاری شروع کردی، واپسی کا اعلان جلد کریں گی


Showbiz Desk December 28, 2015
پرینی زنٹا نے کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے تیاری شروع کردی، واپسی کا اعلان جلد کریں گی. فوٹو: ایکسپریس

پریتی زنٹانے بالی ووڈ میں واپسی کے لیے منصوبہ بنا لیا ہے اور اس کے لیے انھوں نے باقاعدہ تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا جنہوںنے آخری بار فلم ''ہیپی اینڈنگ ''میں کام کیا تھا ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور انھوں نے ایک فلم کے اسکرپٹ پر غورشروع کر دیا ہے تاکہ کیمرہ کا پھر سے سامنا کرنے سے پہلے خود کو تیار کر سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریتی زنٹا جلد ہی بالی وود میں واپسی کا بھی اعلان کردیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں