وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے

وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ سےملاقات میں وفاق اور سندھ حکومت کےدرمیان پیدا ہونے تنازع کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، ذرائع

وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان پیدا ہونے تنازع کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، ذرائع فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے جہاں ان کی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،کورکمانڈر اورڈی جی رینجرزسے بھی ملاقات متوقع ہے۔


ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کراچی آمد کے بعد پورٹ قاسم اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے اورپورٹ قاسم پاور پروجیکٹ کا معائنہ کریں گے ۔بعدازاں وزیراعظم مقامی ہوٹل میں وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے زیراہتمام ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،کورکمانڈر اورڈی جی رینجرزسے بھی ملاقات کرسکتے ہیں جس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال اوررینجرزکے اختیارات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی متوقع ملاقات میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان پیدا ہونے تنازع کو دور کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ تمام سیاسی حلقوں کی نظریں وزیراعظم کے دورہ کراچی کی جانب لگی ہوئی ہیں جب کہ توقع ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اوروزیرخزانہ اسحق ڈاربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

 
Load Next Story