پیپلز پارٹی نے جھوٹے مقدمات بناکر الیکشن سے پہلے دھاندلی کا آغاز کردیا نواز شریف

انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماوں اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، سربراہ ن لیگ


ویب ڈیسک October 29, 2012
انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماوں اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، سربراہ ن لیگ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمے بناکر الیکشن سے پہلےدھاندلی کا آغاز کردیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ امیر بھٹو کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے حکومت ممتاز بھٹو اور امیر بھٹو کو ہماری پارٹی میں شمولیت کی سزا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کہنے پر سندھ حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے

ن لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماوں اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ حالات کو بگڑنے سے بچانے کے لئے مسلم لیگی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمے واپس لئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں