اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے وزیراعلی پنجاب

کیس کی تحقیقات کے لئے باصلاحیت پولیس افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے،شہبازشریف


ویب ڈیسک December 28, 2015
کیس کی تحقیقات کے لئے باصلاحیت پولیس افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے،شہبازشریف. فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹس میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اجتماعی زیادتی کیس کے تمام ملزمان پکڑے گئے ہیں جب کہ مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا جس کے بعد ملزمان کے نمونے لے کرفرانزک لیب بھجوائے گئے ہیں جس کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف کارروائی ہوگی۔



وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، کیس کی تحقیقات کے لئے باصلاحیت پولیس افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور کیس مکمل شفاف اور انصاف پر مبنی ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں